ابنا: سعید شہابی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے حق میں سعودی عرب امریکہ اور برطانیہ کی ہمہ گير حمایت کا کوئي فائدہ نہیں ہے کیونکہ ملت بحرین آل خلیفہ کی سرنگونی تک اپنی انقلابی تحریک جاری رکھے گي۔
انہوں نے کہا کہ ملت بحرین کی انقلابی تحریک فیصلہ کن موڑ کی طرف رواں دوان ہے اور تاریخ کا یہ فیصلہ ہےکہ ڈکٹیٹر ختم ہوجاتے ہیں اور قومیں باقی رہتی ہیں۔ قابل ذکرہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف تحریک چلارہی ہے۔ .......
/169